نیوز نیشن آن لائن-لودھراں پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے شاہنال کےقریب
پٹری سے تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں، شاہنال کا علاقہ پولیس تھانے گیلے وال کی حدود میں آتا ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی عمریں بائیس سے پچیس سال کے درمیان تھیں، ان میں سے ایک نوجوان کا چہرہ مسخ ہے، ان نوجوانوں کو قتل کیا گیا ہے یا انہیں کوئی حادثہ پیش آیا ہے، اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔پولیس کے مطابق فرانزک ٹیمیں اور پولیس موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نوجوانوں کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو پٹری پر پھینکا گیا ہو، فوری طور پر نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔




Post A Comment: