نیوز نیشن آن لائن-کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (کاوسٹ) اور سعودی آرامکو نے مشترکہ ریسرچ کر کے خام تیل کو کیمیکل میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، نیچر کیٹالسٹ نامی سائنسی میگزین نے دونوں اداروں کی مشترکہ ریسرچ کے ابتدائی نتائج شائع کیے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق خام تیل کو ایک آپریشن کے ذریعے کیمیکل میں براہ راست تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی تک رسائی بڑے اہم نتائج کی حامل بنے گی، کاوسٹ اور آرامکو اس ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، یہ روایتی ریفائنری کی حریف ٹیکنالوجی کی جگہ لے گی۔کاوسٹ میں ریسرچ پروجیکٹ کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈونلڈ بریڈلی نے بتایا کہ خام تیل کو کیمیکل میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی پیٹرول کے استعمال کے طریقے میں بڑی تبدیلی کا باعث بنے گی، یہ ٹیکنالوجی یومیہ زندگی میں زیر استعمال اشیا کی پیداوار بڑھانے کا باعث بھی بن سکتی ہے اور اس کے اہم اقتصادی فائدے ہوں گے۔پروفیسر بریڈلی کے مطابق کئی عشروں سے پیٹرول ایندھن کے طور پر استعمال ہورہا ہے، نیا تغیر پذیر رجحان یہ ہے کہ متبادل توانائی کے ذرائع حاصل کیے جائیں، اب نئی ٹیکنالوجی کی ایجاد سے کیمیکل مستقبل میں پیٹرول کا متبادل بن جائے گا۔آرامکو کمپنی میں ٹیکنالوجی کے سینیئر عہدیدار احمد الخویطر نے کہا کہ یہ اچھوتی ٹیکنالوجی کاوسٹ کے سینیئر اسکالر کے ساتھ طویل عرصے سے جاری مشترکہ ریسرچ پروجیکٹ کا ابتدائی ثمر ہے۔ خام تیل کو کیمیکل میں تبدیل کرنے کا تصور سعودی وژن 2030 تک دیا گیا تھا۔
خام تیل کو کیمیکل میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی سعودیہ نے حاصل کرلی
oil convert chemicals,Saudi Arabia,technology




Post A Comment: