نیوز نیشن آن لائن-امریکی محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی سربراہ اور حکمران
کے دو بچوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ کی فیملی کی چھ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ امریکا میں تمام اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں ۔ یہ پابندیاں فوجی بغاوت اور پرامن مظاہرین کے قتل کے رد عمل پر لگائی گئیں ہیں، امریکا نے اس سے پہلے فوجی سربراہ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف پابندیاں عائد کیں تھیں۔دوسری جانب سیکورٹی کونسل نے بھی پہلی بار میانمار میں مظاہرین پر طاقت کے بے جا استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اجلاس میں چین، روس اور بھارت نے مسودے میں لفظ “فوجی بغاوت” استعمال کرنے کی مخالفت کی۔میانمار میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور انیس سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج نہتے مظاہرین کے خلاف جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہے اور کمانڈنگ افسران کے ذریعے مبینہ طور پر قتل وغارت گری کی جارہی ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی سربراہ اور حکمران کے دو بچوں پر پابندیاں عائد کردی
Restrictions،Myanmar's military chief




Post A Comment: