نیوز نیشن آن لائن- وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے ایک دن میں رپورٹ ہونے
والے کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جس کے دوران آج اسلام آباد میں 747 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے مطابق یہ اسلام آباد میں ایک ہی دن میں کبھی بھی رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ایس و پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محفوظ رہیں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں۔




Post A Comment: