نیوز نیشن آن لائن-سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل اعوان کے مطابق کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کے متاثرہ147665مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 229 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 6522بستروں میں سے 4918خالی پڑے ہیں۔لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 1434بستروں میں سے 895 خالیپڑے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں مختص کئے گئے 3538بستروں میں سے 2979خالیپڑے ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں کورونا وائر س کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 490بستروں میں سے 399خالیپڑے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کےایچ ڈی یو میں مختص کئے گئے 2463بستروں میں سے 1610خالی پڑے ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کےایچ ڈی یو میں مختص کئے گئے 759بستروں میں سے 438خالی ہیں۔سیکرٹری صحت کا کہنا ہےکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 521وینٹی لیٹرز میں سے 329خالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 185وینٹی لیٹرز میں سے 58خالی پڑے ہیں۔دوسری طرف ڈاکٹر یاسمین راشد نے ویکسینیشن سنٹر پرکورونا ویکسین ختم ہونے کے حوالے سےافواہوں کی تردید کرتے ہےکہ پنجاب کے کسی بھی ویکسینیشن سنٹر پر ویکسین کی فراہمی معطل نہیں کی گئی،ایسی تمام خبریں من گھڑت ہیں حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔احتیاطی تدبیر کوستعمال کرتے ہوئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال اور بار بار ہاتھ دھونے سے کورونا وائرس سے محفوظ رہاجا سکتا ہے، پاکستان کے عوام متحد ہو کر کورونا وائرس کوشکست دیں۔




Post A Comment: