نیوز نیشن آن لائن-مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ کے صدر جوہن مگوفولی 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ 27 فروری سے منظر عام سے غائب تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا بیرون ملک علاج کیا جا رہا تھا۔نائب صدر سامعہ حسن نے بتایا صدر جوہن مگوفولی دل کے عارضے کی بیماری میں 10 برس سے مبتلا تھے۔ انہیں دارالسلام کے مزینہ ہسپتال میں اتوار کے روز داخل کرایا تھا۔ انہوں نے صدر کے انتقال پر ملک میں 14 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔گزشتہ ہفتے یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ صدر مگوفولی کورونا میں مبتلا ہیں تاہم تنزانیہ کے وزیر اعظم نے ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔ مگوفولی کی عادت تھی کہ وہ ہر اتوار عوام کے سامنے آتے اور چرچ میں عبادت کیا کرتے تھے لیکن 27 فروری سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔ نائب صدر سامعہ حسن جو بطور قائم مقام صدر کام کر رہی تھی اب وہ جلدہی صدر حلف اٹھالیں گی۔ اس طرح ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔
تنزانیہ کے صدر انتقال کر گئے
Tanzanian president dies




Post A Comment: