نیوز نیشن آن لائن-پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے نظام میں
تبدیلی کی تیاریاں شروع کردیں۔ کابینہ میں چیجنگ کے ساتھ ساتھ گورننس میں بھی تبدیلی لائی جائے گی، ناقص کارکردگی بہت سارے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی تبدیل ہوں جائےگے جبکہ بعض کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اعلیٰ بیوروکریسی کے اختیارات میں بھی کمی ہو جائے گی ۔وزیر اعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا مقصد عوام تک حکومتی کارکردگی کے ثمرات پہنچانا ہے۔آئندہ ڈھائی سال میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور نئی اصلاحات میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گڈ گورننس ، مہنگامی میں کمی اور فلاحی منصوبے وزیر اعظم کی ترجیح ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ حکومتی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔انہوں نے نظام میں ہنگامی بنیادوں پر بہتری کیلئے نو رکنی کمیٹی بھی قائم کر رکھی ہے۔ وزیر روانہ سیاسی قیادت اور وزرا پر مشتمل کمیٹی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے انتخابی منشور میں شامل نکات کو عملی جامہ پہنانے کی سفارشات تیار کرے گی۔عوام سے کیے گئے وعدوں کی ترجیحی فہرست تیار کی جائے گی اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ان سفارشات کے ذریعے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی ۔




Post A Comment: