نیوز نیشن آن لائن-ریسکیو 1122 کے فیصل آباد سٹیشن کی تعمیر میں تاخیر پر
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) فیصل آباد پر برہم ہوگئے اور انہیں پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد مجھ سمیت کسی کی بھی نہیں سن رہے، ڈپٹی کمشنر ہوتے گھر پر ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں کہ میٹنگ میں ہوں۔ فیصل آباد میں ریسکیو کا 10 کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیشن بننا ہے، فیصل آباد میں سٹیشن کے لیے خط لکھا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کو کال کی گئی تو اپنےگن مین کو ٹیلی فون پکڑا دیا حالانکہ وہ خود گھر پر تھے۔ڈی سی فیصل آباد صوبائی وزیر کی بھی بات نہیں سن رہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نےمنگل کوڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ریسکیو انچارج احتشام کو پنجاب اسمبلی بلانے کی رولنگ جاری کر دی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) فیصل آباد پر برہم
Speaker Punjab Assembly, Chaudhry Pervaiz Elahi




Post A Comment: