تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

الیکشن کمیشن کی جانب سے علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت

Election Commission, Ali Haider Gilani ,video scandal ,

 نیوز نیشن آن لائن- الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا
گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت کل کی جائے گی، اس سے قبل درخواست کو 11 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی نے آج الیکشن کمیشن سے جلد سماعت کی درخواست کی تھی کیونکہ 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہونا ہے اور یوسف رضا گیلانی اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہیں۔خیال رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن سے پہلے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔ 

Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...