تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

ایشیاءکپ کا انعقاد جلد متوقع

AsiaCupcricket2021,

 نیوز نیشن آن لائن-ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکرکٹ کپ کے جلد انعقاد
ہو گا تاہم بھارت کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلئے ’بی‘ ٹیم بھجوائے جانے کا امکان ہے کیونکہ اسے انہی تاریخوں میں ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا ٹی 20 ٹورنامنٹ اب جون میں سری لنکا میں کروانے کا پلان بنایا جارہا ہے تاہم دوسری جانب بھارتی ٹیم کو 18 سے 22 جون تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مقابل ہونا ہے۔بھارتی ٹیم کو انگلینڈ میں قرنطینہ کیلئے اضافی وقت بھی درکار ہوگا، اس لئے ایشیاءکپ میں ’بی‘ ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، بی سی سی آئی حکام کی اے سی سی سے میٹنگ طے ہے جس کے بعد ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ رواں سال ایشیاءکپ رکا انعقاد مشکل دکھائی دیتا ہے جبکہ بھارت بھی اس ٹورنامنٹ کی جگہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کا انعقاد چاہتا تھا۔ 

Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...