تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

بھارت نے پی آئی اے جہاز کی طرز کا غبارہ پکڑ لیا

PIA-style balloon,india

 نیوز نیشن آن لائن-پاکستان سے جانیوالے کبوتر کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر
میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے کی طرز پر پینٹ ہوا غبارہ پکڑ لیا جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کردی ۔بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق ایئرلائن کے نام ، لوگو اوراُسی رنگت کا غبارہ ہیرانگر سیکٹر کے سوترچک گاﺅں میں پایاگیا، ابتدائی طورپر دیہاتیوں نے دیکھا تو پولیس کو اطلاع کردی۔ متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر غبارے کو قبضے میں لے لیا اور مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ابتدائی طورپر غبارے کی آمد کی سمت کا معلوم نہیں ہوسکا لیکن یہ غبارہ ممکنہ طورپر کسی بچے کے ہاتھ سے نکلا اور ہوا میں اڑتا ہوا سرحد پارکرگیا لیکن بھارت میں اس نے ہلچل مچادی۔خیال ر ہے کہ 2015ءمیں بھارتی فورسز نے پٹھان کوٹ کے علاقے میں ایک کبوتر کو پکڑ لیا تھا ، گزشتہ سال مئی میں بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑا جسے پولیس کے سپرد کردیاگیا۔ بعدازاں ایک پاکستانی دیہاتی نے اس کبوتر کے مالک ہونے کا اعلان کردیا تاہم اس معصوم پرندے کے جاسوس یا دہشتگرد ہونے کی تردید کی تھی ۔

Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...