تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

اوکاڑہ یونیورسٹی میں ورلڈ واٹر ڈےکے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

Okara University،World Water Day،Seminar،News Nation

 ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاو کےلیے آبی ذخائر کا تحفظ ضروری ہے: پروفیسر زکریا ذاکر


 نیوز نیشن آن لائن-اوکاڑہ یونیورسٹی میں ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے ایک
سیمینار منعقد ہوا جس میں مقررین نے آبی آلودگی اور آبی ذخائر کو درپیش مختلف چیلنجز کے حوالے سے بحث کی اور قابل عمل سفارشات پیش کیں۔ سیمینار کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف فیشریز اینڈ ایکواکلچر کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا کہنا تھا کہ ہم آبی ذخائر کو بری طرح تباہ کر رہے ہیں جس کے ماحول اور زراعت دونوں پہ خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ مہمان اسپیکرز میں  ڈاکٹر محمد یونس زاہد اور  منظور احمد شامل تھے۔ انہوں نے خطے میں آبی آلودگی کی وجہ سے رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کا ذکر کیااور اس حوالے سے یہ سفارش پیش کی کہ زراعت اور آب و ہوا کے تحفظ کےلی ضروری ہے کہ ہم نئے آبی ذخائر تعمیر کریں اور پانی کے وسائل کو آلودگی سے بچائیں۔ سیمینار کے منعقدین ، ڈاکٹر محمد واجد اور ڈاکٹر سجاد سرور، نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ آبی وسائل کے بچاو کے حوالے سے کمیونٹی میں شعور بیدار کرنے کےلیے کام کریں۔ سیمینار کے اہتمام پہ ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا اور طلباء نے ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے پوسٹرز بھی پیش کیے۔ مہمانوں میں وائس چانسلر کی جانب سے شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...