تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

ٹریفک وارڈن کے روکنے پر ڈپٹی کمشنر ایف بی آر نے کار وارڈن پر چڑھا دی

Deputy Commissioner FBR, climbed, warden

 نیوز نیشن آن لائن-شادمان کے علاقہ  میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک
وارڈن نے ڈپٹی کمشنر ایف بی آر کی کار کو روکا  تو اس نے وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ گاڑی کو بعدازاں زبردستی روکا گیا  تو ڈپٹی کمشنر نے جھگڑا شروع کردیا اور ٹریفک  وارڈن کی  یونیفارم بھی پھاڑ دی۔شادمان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ٹریفک وارڈن  اختر نواز کے بیان پر درج کرلیا ہے۔ٹریفک وارڈن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایف بی آر عدنان شاہ نواز دوران سفر کار میں فون سن رہے تھے ۔ٹریفک وارڈن کے روکنے پر ڈپٹی کمشنر ایف بی آر نے کار وارڈن پر چڑھا دی  تاہم ٹریفک وارڈن اختر نواز بال بال بچ گیا ۔عدنان شاہ نواز ایل ای بی 9320 سفید رنگ کی کار پر سوار تھے ۔ٹریفک وارڈن نے جی او آر میں کار روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار عدنان فرار ہوگیا ۔ٹریفک پولیس نے تھانہ شادمان کے قریب کار کو روکا تو عدنان نواز نے ٹریفک وارڈن کی وردی پھاڑ دی۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ مقدمہ کے مطابق عدنان شاہ نواز کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ایکسپائر ہوچکا ہے۔

Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...