تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تبلیغی اجتماع کا دورہ

DIG Operations Lahore,Sajid Kayani,Tablighi Ijtema,security arrangements

 نیوز نیشن آن لائن-سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور ساجد کیانی  نے  تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا۔ساجد کیانی نے تبلیغی اجتماع کے اطراف سکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو اجتماع کے پنڈال کے قریب نہ آنے دیا جائے۔اجتماع میں داخلے سے قبل ولنٹیئرز کے ذریعے ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ  لاہور پولیس اجتماع کے شرکاء کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے میسر ذرائع بروئے کار لارہی ہے، ایک ہزار سے زائدپولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دین اسلام کی خدمت کرنے والوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اجتماع کے شرکاء چیکنگ پوائنٹس پر تعینات پولیس جوانوں سے تعاون کریں۔ پولیس اورشرکاء کورونا وباء کے پیش نظرفیس ماسک کا استعمال کریں۔

Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...