تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بحرین میں افغان امن عمل کے حوالے سے ہونے والے عسکری مذاکرات میں شرکت

Army Chief pakistan ,General Qamar Javed Bajwa,Afghan peace process , Bahrain

 نیوز نیشن آن لائن-پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی
چیف اس وقت عرب ملک بحرین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بحرین کےکمانڈرنیشنل گارڈ فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اورقومی سلامتی کے مشیر میجر جنرل شیخ ناصر الخلیفہ سےون آن ون ملاقاتیں کیں۔ جن میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے بحرین کو ٹریننگ، استعدادسازی سمیت دوطرفہ سیکیورٹی تعاون میں پاکستان کے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔  ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور بحرین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین میں افغان امن عمل کے حوالے سے عسکری  سطح کے مذاکرات بھی ہوئے جن میں پاکستان ،برطانیہ اور افغانستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔پاکستان کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید  نے مذاکرات میں شرکت کی۔ برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نکولس کارٹر اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔ مذاکرات میں افغانستان کی نمائندگی افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب، افغان فوج کے سربراہ محمد یاسین ضیا اور این ڈی ایس کے ڈائریکٹر نے کی۔آئی ایس پی آر  کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ان مذاکرات میں افغان امن عمل اور سرحدی امور سمیت اہم  معاملات زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ افغان قیادت میں افغان امن عمل میں سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...