نیوز نیشن آن لائن- طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا امریکہ دوحہ معاہدے کے
مطابق افغانستان سےاپنا قبضہ ختم کرے اور اپنی افواج کو یہاں سے فورا نکال کر لے جائے۔ ورنہ امریکہ خودذمہ دار ہو گا ۔ امریکہ کے پاس یکم مئی تک کی مہلت ہو گی، پھر بھی افواج افغانستان میں رہی تو پھر ہمارا سخت رد عمل ہو گاپھر سنگین نتائج بھگتے کےلئے تیار رہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نےامریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےکہنا تھا کہ افغانستان سے مئی تک ممکن نہیں لیکن بہت مشکل ہوگا،۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔۔یچھلے سال دوحا میں امریکا اور طالبان معاہدے ہوا تھا جس کے تحت یکم مئی تک غیر ملکی فوج افغانستان چھوڑ جائے گی




Post A Comment: