ملتان ( نیوز نیشن) پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز علی چوک کیمپس ملتان میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہوا ان کھیلوں میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم صاحب اور عبداللہ یوسفوگلو ڈائریکٹر پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز ملتان تھے ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز کے پرنسپل نور الثمر کو صحتِ مند سپورٹس سرگرمیوں کو بھی سراہا اور ڈائریکٹر پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز ملتان عبداللہ یوسفوگلو اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم انجم نے جیت نے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے



Post A Comment: