نیوز نیشن آن لائن- اطالوی وزیر صحت روبرٹو سپیرنزا نے کہا اٹلی اور دیگر یورپیممالک ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کی جانب سے سامنے آنے والے خدشات میں ممکنہ طور پر خون کے کلاٹ (خون جمنا)جیسے اثرات شامل ہیں ۔اٹلی کے ایک اخبار ال کورریری ڈیللا سیرا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسپرنزا نے کہا محتاط رہنا ٹھیک ہے۔اٹلی کی دوائیوں کی ایجنسی آئیفا نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے احتیاطی اور عارضی اقدام کے طور پر پورے اٹلی میں آسٹر زینیکا کی ویکسین کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ویکسین کے مبینہ اثرات ختم ہونے تک اس کا استعمال بند رکھا جائے۔
اٹلی اور دیگر یورپی ممالک ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا حق رکھتے ہیں
suspend vaccine




Post A Comment: