نیوز نیشن آن لائن- قمر جاوید باجوہ چیف آف آرمی سٹاف سے ازبکستان کے وزیر
خارجہ نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف اور ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی شریک تھے ۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ازبک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوشش کی تعریف کی ۔
قمر جاوید باجوہ چیف آف آرمی سٹاف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات
pakistan Army,Qamar Javed Bajwa,Chief Of Army pakistan




Post A Comment: