تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

پاکستان، ایران اور ترکی کے مابین کارگو ٹرین سروس بحال ہوگئی

Cargo train service,Pakistan, Iran , Turkey

 نیوز نیشن آن لائن-  پاکستان، ایران اور ترکی کے مابین کارگو ٹرین سروس 10 سال
بعد بحال ہوگئی، کارگو ٹرین 12روز میں ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد 16 مارچ کو اسلام آباد کے ڈرائی پورٹ پر پہنچے گی۔پاکستان ریلوے نے کارگو ٹرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں، کارگو ٹرین کے ذریعے 750 میٹرک ٹن سامان کی ترسیل کرنے کی گنجائش ہوگی تاہم پہلی ٹرین 4 مارچ کو استنبول سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جو 16مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی۔استنبول سے سفر شروع کرنے والی یہ ٹرین ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ اور سکھر سے ہوتی ہوئی اسلام آباد آئے گی، جہاں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اس کا استقبال کریں گے، ٹرین کی واپسی 19 مارچ کو ہوگی۔کارگو ٹرین ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو روانہ ہوا کرے گی، اس ٹرین کی لمبائی 420 میٹر ہے، کارگو ٹرین ایران تک 90 گھنٹے اور ایران سے پاکستان تک 135 گھنٹے سفر کرے گی۔

Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...