تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

وزیراعظم عمران خان نے کوئی بھوکا نا سوئے پروگرام کا افتتاح کردیا

Don't sleep hungry

نیوز نیشن آن لائن-وزیراعظم عمران خان نے کوئی بھوکا نا سوئے پروگرام کا افتتاح
کردیا. اس پروگرام کے تحت غریب مزدوروں کو موبائل کچن گاڑیوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جائیگا،پروگرام احساس پروگرام کے تسلسل میں شروع کیا گیا.پروگرام پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلایا جائے گا. ڈاکٹرثانیہ نشترکی وزیراعظم کوپروگرام کےبارےمیں بریفنگ دیتے ہوئےپہلے مرحلے میں پروگرام اسلام آباد اور راولپنڈی میں شروع کیا جائیگا.کوئی بھوکا نہیں سوئے پروگرام کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھایا جائیگا.

وزیراعظم عمران خان اس دوران اپنے خطاب میں کہا کہ احساس پروگرام کی ٹیم اور ثانیہ نشتر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پناہ گاہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے،خوشی ہے کہ مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں،مزدوروں کے لیے پناہ گاہ نعمت ہے،سب سے مشکل کام مزدوروں کا ہے، ضروری ہے کہ پناہ گاہو کے کھانے کا معیار ہمیشہ اچھا ہو،پناہ گاہ کے باعث مستحق افراد باعزت طور پرکھانا کھا سکتے ہیں.

وزیراعظم نے کہا کہ جلد پورے پاکستان میں ہمارے یہ ٹرک کھانا فراہم کریں گے،بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں،ہر اس علاقے میں پناہ گاہ بنائیں گے جہاں مزدور آتے ہیں،خیبر پختونخوا اور پنجاب اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے،جون میں تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے،غریب لوگوں کے اکاوَنٹس میں پیسے دیں گے.


Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...