تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

کورونا کیسز کے پیش نظر سکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی

school opening procedures, Corona cases

نیوز نیشن آن لائن- نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے پیش نظر
سکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے، کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے سینماؤں، شادی ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورینٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور شروع کردیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں نظرثانی کی جائے گی ۔گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات ،ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔این سی او سی میں ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا  اور فورم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی آج  کے اجلاس میں سکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔ واضح رہےکہ سینما گھروں، ہالز کے اندر شادی کی تقریبات اور ریسٹورینٹس کو کھولے جانے کے 15 مارچ سے امکانات تھے۔


Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...