تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

بلاگ آرکائیو

Navigation

کمپیوٹرسے واٹس ایپ پر کال کرنیوالے صارفین کیلئے خوشخبری

call ,WhatsApp,computer

نیوز نیشن آن لائن-ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے واٹس ایپ صارفین کے لیے
آڈیو ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کے بعد  کمپنی نے واضح  کیا ہے کہ   ’اگر دوران کال صارف کے موبائل میں انٹرنیٹ چلنا بند ہوجاتا ہے تب بھی کمپیوٹر پر کال منقطع نہیں ہوگی بلکہ اس پر معمول کے مطابق ہوتی رہے گی‘۔واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اب صارفین بڑی سکرین پر چیٹ کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو کالنگ کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں،  کمپیوٹر سے کی جانے والی کالز بھی اینڈ ٹو اینڈ انگرپٹڈ کے تحت کی جائیں گی یعنی بالکل محفوظ ہوں گی۔واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین نے سوال کرنا شروع کیے کہ جب اُن کے موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہوگی تو وہ کمپیوٹر کی مدد سے کس طرح کال کرسکیں گے جس کے جواب میں  کمپنی سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے والے شعبے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے وضاحت پیش کی ۔ کمپوٹر پر یہ سہولت استعمال کرنے کے لیے   ونڈوز 10 اور واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ ورژن کی ضرورت ہے، اگر کوئی لیپ ٹاپ استعمال کررہا ہے تو اُسے ہیڈ فون کی ضرورت نہیں، لیپ ٹاپ میں مائیک اور سپیکر کا ہونا لازمی ہے۔عام کمپیوٹر پر استعمال کرنے والے صارف کو مائیک والے ہیڈ فون کی ضرورت ہوگی۔اگر کوئی صارف ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے تو اُسے عام کمپیوٹر میں علیحدہ سے کیمرا لگانا ہوگا، اسی طرح لیپ ٹاپ سے ویڈیو کالنگ کرنے کے لیے بلٹن کیمرا ہونا لازمی ہے

Share
Banner

Post A Comment:

نمایاں پوسٹ

ایشین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی کےآن لائن اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو منظور کر لیا گیا۔اور رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی

عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر گائے جوآن اوریورپ صد ڈاکٹر پیرےلویگا کا ایشیائی تنظیم  کے تمام ممبران کو مبارک باد   حاصل پور ( سپورٹس رپورٹر)ایش...