نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس سندھ میں منعقد ہوگا
Karate Accredited Coaches Course
نیوز نیشن آن لائن-پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیرنگرانی کراچی میں 2 تا 4 اپریل2021 ورلڈ کراٹے فیڈریشن کا جدید "نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس منعقد ہوگا۔تفصیل کے مطابق پاکستان کراٹے فیڈریشن سیکریٹری جنرل مس عندلیب سندھو نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے ڈسٹرکٹ کے کوچز شرکت کر سکتے ہیں۔ یاد رہےپہلا کورس کوئٹہ میں 16 تا 18 دسمبر 2020 کو اور دوسرا کورس 19 تا 21 فروری 2021 کو فیصل آباد میں منعقد کئے گئے تھے ۔لاہور۔اسلام آباد اور پشاور میں نیشنل کراٹے ایکریٹیڈڈ کوچز کورس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا ۔ کورس میں کامیاب کوچز کو ایکریٹیڈڈ کوچ کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائیگا ۔جبکہ ایکریٹیڈڈ کوالیفائڈ کوچز لاہور میں منعقد ہونے والے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے جدید نیشنل کوچز کورس میں شرکت ہو سکے گے۔ نیشنل کوچز کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے کوچز کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کے کوالفائیڈ کوچ کا لائسنس جاری کیا جائیگا جو پوری دنیا میں تسلیم کیا جائیگا۔ڈیپارٹمنٹ کے کوچز اپنے قریبی زون سے کورس کر سکتے ییں، میل کو چز کی عمر 24 سال سے زائد اور فیمیل کوچز کی عمر 20 سال سے زائد ہو شرکت کرسکتے ہیں۔




Post A Comment: